ایلون مسک کا سیاسی سرگرمیوں پر اخراجات کم کرنے کا اعلان، اب تک سیاست پر کتنا خرچہ کرچکے ہیں؟

ایلون مسک کی سیاسی سرگرمیوں میں کمی

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایلون مسک جنہوں نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی امیدواروں کی حمایت کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے، اب سیاسی سرگرمیوں سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ قطر اکنامک فورم میں بلوم برگ کی مشعال حسین سے گفتگو کرتے ہوئے مسک نے کہا کہ وہ مستقبل میں سیاست پر "بہت کم" پیسہ خرچ کریں گے کیونکہ انہیں فی الحال اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز ایجنڈا پر بڑی پیش رفت

مسک کی سیاسی مہمات میں سرمایہ کاری

سی این این کے مطابق مسک نے اب تک 290 ملین ڈالر سے زائد رقم سیاسی مہمات میں خرچ کی ہے، جس میں ایک وسکونسن سپریم کورٹ کی جج کی دوڑ بھی شامل تھی، جس پر ان کے حمایتی گروپوں نے 20 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے مگر ان کا پسندیدہ امیدوار ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ”رافیل“ نہیں ”4گھنٹے“ میں اور بھی بہت کچھ ”فیل“ ہوا۔۔۔ ثبوت موجود ہیں۔۔۔ انتہا پسندوں اور بھارتی فوجی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

کاروبار کی جانب واپسی

مسک اس وقت اپنی کمپنیوں خصوصاً ٹیسلا پر دوبارہ توجہ دے رہے ہیں، جو ان کے سیاسی جھکاؤ کی وجہ سے کاروباری دباؤ کا شکار رہی ہے۔ اگرچہ وہ اب حکومتی عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی واشنگٹن سے رابطے میں ہیں اور آئندہ چند دنوں میں صدر ٹرمپ اور کچھ وزراء سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بچپن کی آندھیاں اور بارشیں خوف طاری کر دیتی تھیں،بادی تھوڑی، مکان کم اور میدان زیادہ تھے،مائیں گھر سے باہر نہیں جانے دیتی تھیں

جنوبی افریقہ میں سٹار لنک کی صورت حال

انٹرویو کے دوران مشعال حسین نے جنوبی افریقہ میں سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی اجازت کے حوالے سے سوال کیا، جس پر مسک نے دعویٰ کیا کہ ان کے سفید فام ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں سٹار لنک کو روکا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقی حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سٹار لنک نے ابھی تک لائسنس کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔

مشعال حسین کے ساتھ تلخ کلامی

مسک انٹرویو کے دوران متعدد مواقع پر مشعال حسین سے الجھتے نظر آئے، خاص طور پر جب انہوں نے نسلی امتیاز سے متعلق سوالات اٹھائے۔ ایک موقع پر مسک نے الٹا سوال داغا "آپ کو نسل پرستانہ قوانین کیوں پسند ہیں؟" یہ انٹرویو ان چند مواقع میں سے ایک تھا جب ایلون مسک کو کسی سخت صحافتی سوال و جواب کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی حالیہ سیاسی سرگرمیاں خاص طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ان کے تعلقات، میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...