قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر بڑا حملہ

روس کی فضائی حملے

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز فضائی حملے کیے جن میں میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 96 فیصل آباد ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو نوٹس جاری

حملوں کے نتائج

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح کیے گئے ان حملوں میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ روسی حملے میں رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، ان کے استقبال کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ویڈیوز سامنے آگئیں۔

سائرن کی گونج

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک گونجتے رہے، شہریوں کو رات بھر پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کی مشروط اجازت مل گئی۔

یوکرین کی فضائیہ کی رپورٹ

دوسری جانب یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائلز پر مشتمل یہ حملے کئی شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، جب کہ بنیادی توجہ دارالحکومت کیف پر رہی۔

بین الاقوامی دباؤ

حالیہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بین الاقوامی برادری روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو 600 سے زائد روسی اور یوکرینی فوجیوں کو رہا کیا گیا۔ جمعے کو پہلے مرحلے میں تقریباً 800 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...