کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔

بھارتی رہنما کا امریکی صدر پر سخت اعتراض
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سفارتی محاذ پر سبکی یا معاملہ کچھ اور، بھارتی رہنما امریکا کیخلاف ہی بیان داغنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکو 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا
ششی تھرور کا تنقیدی بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کا نام لئے بغیر نااہل قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر کمرے میں بند کرکے تشدد؛ سیف سٹی نے اشارہ سمجھ کر بچا لیا
سابق صدور کے ساتھ ملاقاتیں
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بش، اوباما سمیت پانچ امریکی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں مگر موجودہ امریکی صدر میں وہ خوبیاں نہیں ہیں جو سابق صدور میں تھیں۔
ٹرمپ میں دانشمندی کی کمی
ششی تھرور نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔