فلم “لو یو گورو” کی نمائش 6 جون 2025 سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں

دو معروف شخصیات کی شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی فلم انڈسٹری کی دو معروف شخصیات، اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید نے دبئی کے معروف سینما سٹی فاؤنٹین ویوز دبئی مال میں منعقدہ فلم “Love Guru” کی خصوصی پریس کانفرنس میں شرکت کی.
یہ بھی پڑھیں: شوہر کا طلاق پر بیوی سے انوکھا انتقام، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے
پریس کانفرنس کی تفصیلات
تقریب کا اہتمام Parallel Lines Media کی جانب سے کیا گیا، جس میں فلم کی ریلیز سے قبل میڈیا کو فلم کی جھلک، کہانی اور اسٹار کاسٹ کے خیالات سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی: امریکہ نے نیا مسودہ پیش کردیا
فلم کی ریلیز کی تاریخ
فلم “Love Guru” کی نمائش 6 جون 2025 سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں کی جائے گی، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گی.
اداکاروں کی رائے
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنی فلم کی کہانی اور کرداروں پر روشنی ڈالی اور دبئی میں ملنے والے پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا-