وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار، رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا افسوسناک واقعہ پر اظہار رنج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیروزوالا میں پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن: سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر، اموات زیادہ ہونے کا خدشہ
اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا
متاثرہ مزدوروں کی مدد کی ہدایت
وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں متاثرہ مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ورک سیفٹی پروٹوکول کی پابندی
وزیر اعلیٰ نے فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں ورک سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔