ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی معاملات میں سخت رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اس کو ٹھیک ہونے میں ابھی چند روز مزید درکار ہیں اور آج جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے زمین پر کسی اور کی نظر ہے اور نظر بھی بری ہے، جسٹس مسرت ہلالی کے آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق کیس میں ریمارکس
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج صورتحال بدلنا شروع ہو جائے گی مگر مکمل بدلنے میں چار یوم لگیں گے آپکو اب قدرے سکون کا سانس نصیب ہو گا اور جو مشکلات تھیں ان کی تکلیف کم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس طرف سے بھی بندش و جکڑن محسوس ہو رہی تھی انشاءاللہ اب شام تک اس میں واضع کمی ہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کو ایک شاندار خبر بھی مل جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست،پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگار کا خانہ مسلسل بحکم اللہ بہتری میں آ رہا ہے آپ اگر اب بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو یہ آپ کی بد قسمتی ہوگی اس لئے جو آفر ملے بسم اللہ کر کے ضرور پکڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ میں روس کا جانی نقصان 12 لاکھ تک پہنچ گیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ بار بار غلط راستے پر آجاتے ہیں اور خود کو مشکل میں مبتلا کر رہے ہیں یہ ایک خطرناک بات ہے آج ہی اگر آپ نے فوری قبلہ درست نہ کیا تو نتائج کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران طلبہ کی ماڈلنگ، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم مسئلے کا حل ملے گا مگر ایک شخص بھی آپ سے دور ہو رہھ ہے جو آپ کیلئے درد سر تھا۔ شاید آپ کے حق میں بہتر ہے اور اب ایک بہتری کا سلسلہ بھی بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورتحال آج بہتر ہو رہی ہے آپ کو بس دو دن اور انتظار کرنا پڑے گا اس کے بعد حالات مکمل طور پر آپکے کنٹرول میں ہو جائیں گے آج ایک مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس بھی قسم کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں اس کا وقت اب ختم ہو گیا ہے۔ اب آپ بسم اللہ کر کے اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں انشاءاللہ اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں سے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ عرصہ دراز سے مشکلات اور پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں وہ اب اللہ کے فضل سے ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اب آپ کو روزانہ کے حساب سے بہتری کی خبر مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف فلم رائٹر کمال پاشا کے انتقال پر اظہار افسوس
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روحانی قوت بڑھائیں اب نماز کی پابندی اور ذکر الٰہی کرنے کی عادت ڈالیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ آپ کس جانب جا رہے ہیں۔ اس طرح تو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن مالی لحاظ کمزور ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی چیز میں جکڑے ہوئے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ اپنی بندش ختم کرنے کی کوشش کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے کسی مسئلے کو لے کر حل کرنے کے چکروں میں ہیں۔ وہ آج اس میں کچھ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ مگر یہ سب عارضی کام چل رہا ہے۔ اپنے معاملات ٹھیک کریں اب۔








