حنا شعیب کا جدہ میں مفت شیف کوچنگ کلاسز شروع کرنے کا اعلان

شیف حنا شعیب کا نئے کھانا پکانے کے پروگرام کا آغاز
جدہ(محمد اکرم اسد) خواتین کے کھانے پکانے کے ہنر کو مزید ترقی دینے کیلئے شیف حنا شعیب نے خواتین اور بچیوں کو کھانے پکانے کے ہنر سے متعارف کرنے کیلئے جدہ میں مفت کوچنگ کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
حنا شعیب کا تعارف
حنا شعیب جو سعودی عرب میں سعودی شیف تنظیم کی ممبر بھی ہیں اور کھانے پکانے کے کئی مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کرچکی ہیں، انہوں نے ایمپاور ایکشنز کُلنری کوچنگ پروگرام کا تعارف کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کو نہیں سوچتا، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں: محمد رضوان
پروگرام کا مقصد
اس موقع پر حنا شعیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں کھانے پکانے کا تجربہ گھر سے حاصل کیا اور میرا شوق مجھے سعودی عرب میں ہونے والے شیف کے مقابلوں تک لے آیا جہاں سبزی کاٹنے کے طریقہ کار سے لیکر بہترین کھانا پکانے اور اس کی سجاوٹ کے مقابلوں میں میں نے اعلی انعامات حاصل کئے، جس پر مجھے فخر ہے۔
میں نے کوچنگ کا یہ پروگرام جدہ میں کھانا پکانے کے فن کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا ہے جہاں خواتین مہارت حاصل کرسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے 450 پاکستانیوں کو نکال لیا گیا، عراق میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے؟ اسحاق ڈار نے تفصیلات شیئر کر دیں
خواتین کی شرکت اور مقابلہ
انہوں نے کہا کہ اس وقت آن لائن بھی کھانے منگائے جاتے ہیں جس سے خواتین اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر بہتر آمدن بھی حاصل کرسکتی ہیں۔ انہیں کوچنگ میں مزے دار اور شاندار کھانے پکانے کیلئے تجربہ ہوگا۔ تعارفی تقریب میں جدہ کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں کھانے کی مختلف اقسام کے متعلق خواتین کے درمیان تحریری مقابلہ بھی ہوا۔
کامیاب خواتین کی حوصلہ افزائی
مقابلے کی نگہداشت سعودی خاتون صحافی سمیرا عزیز اور پاکستانی صحافی مریم شاہد نے کرتے ہوئے کامیاب خواتین کا اعلان کیا۔ حنا شعیب نے کامیاب خواتین کے درمیان تحائف تقسیم کیئے۔