چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری، وزیراعظم نے عمرایوب کو مدعو کر لیا

وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو دعوت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو مدعو کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو ریاستی حل ڈھونگ ہے، کمزور اقدام اسرائیل کے ناجائز وجود کو استحکام دیگا:لیاقت بلوچ
خط میں مخصوص معلومات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔
تجاویز کا عمل
وزیراعظم نے خط میں کہا ہے کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔