ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، محکمہ جیل کے انتظامی قوانین تبدیل
سندھ حکومت کی انتظامی تبدیلیاں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے ملیر جیل میں پیش آنے والے واقعے کے بعد محکمہ جیل میں اہم انتظامی تبدیلیاں کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے دورے انگلینڈ اور بیلجیم کے لیے فنڈز جاری
نئی تعیناتیوں کے قوانین
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سلسلے میں قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈیننس کے اجرا کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا مرحلہ مکمل
آرڈیننس کے تحت تبدیلیاں
آرڈیننس کے ذریعے انتظامی اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت انسپکٹر جنرل جیل سمیت ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹس کے عہدوں پر سول سروس کے افسران کی تعیناتیاں کی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ امریکہ، اسحاق ڈار واشنگٹن بھی جائیں گے، اہم شخصیت سے ملاقات طے
ملیر میں قیدیوں کی فراری
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد قیدی جیل سے فرار ہوگئے تھے۔
فرار ہونے والے قیدیوں کی صورتحال
پولیس کے مطابق جیل سے مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 94 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔








