جو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ کیا کرے؟ شیخ صالح بن حمید کا خطبہ حج میں اہم بیان
خطبت حج کا خلاصہ
مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج میں اللہ کا قرب حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اپنے ایجنڈا بل پر دستخط کر دیے، تقریب میں آتش بازی، بی ٹو بمبار طیارے کی پرواز
اللہ کی رحمت اور قرب حاصل کرنے کے طریقے
مسجدنمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے کہاکہ اللہ تعالی کی رحمت نیکو کاروں کے قریب ہے، اللہ کی جانب سے فرشتوں کو جو حکم دیا جائے وہ اس پر عمل کرتے ہیں، فرشتے اللہ کے احکامات کے پابند ہیں۔ جو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ دن رات قرآن کی تلاوت کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کس ضلع میں شرح پیدائش سب سے زیادہ ہے؟ جانیے
قرآن اور احادیث کی اہمیت
شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہاکہ قرآن کی طرح احادیت پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔ جو حدیث کا انکار کرتا ہے وہ قرآن کا بھی انکار کرتا ہے۔ قرآن اور حدیث دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا وقت مقرر رکھا ہے۔
عبادات کی اہمیت
پنجگانہ نماز ادا کرو اور زکوۃٰ دو۔ جس کو اللہ نے استطاعت دی وہ بیت اللہ کا حج کرے۔








