عازمین حج کو چھتری کا استعمال کرنے کی ہدایت لیکن اس سے درجہ حرارت میں کتنا فرق پڑتا ہے؟ سعودی حکام نے واضح کردیا

حج کے عازمین کے لیے اہم ہدایات
مکہ مکرمہ (آئی این پی) سعودی حکام نے کہا ہے کہ عازمین حج چھتری کا استعمال کریں، اس سے درجہ حرارت 10 ڈگری تک کم ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
حفاظتی اقدامات کی وضاحت
سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کی سیفٹی اور مناسک کی محفوظ ادائیگی یقینی بنانے کے لیے آگاہی اور فیلڈ سروسز کی فراہمی کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد مقدس مقامات کے سفر کے دوران صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔ حکام نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ براہ راست سورج کی گرمی سے بچیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹھہریں اور چھتری کا استعمال لازمی کریں۔ چھتری کے استعمال سے درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے۔
پانی کی اہمیت
اعلامیے کے مطابق مشاعر مقدسہ میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق 7 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ تک مشاعر مقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔