گلوکار سانول عیسی خان خیلوی کا نیا گیت ‘ریئر’ ریلیز کردیا گیا

نیا گیت "ریئر" کی ریلیز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار سانول خان عیسی خیلوی نے عید الاضحی پر "ریئر" کے نام سے اپنا نیا گیت ریلیز کرکے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی آمد کے ساتھ کیا خان بھی باہر آئیں گے؟
گانے کی تفصیلات
اردو زبان میں ریلیز ہونے والے اس رومنٹک گیت کی میوزک ڈائریکشن قاسم اظہر نے کی ہے۔ گیت کی شاعری اور ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ حقیقی پیار کرنے والا انسان زندگی میں بہت مشکل سے ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا روسی ایس یو 35 فائٹر جیٹ مار گرانے کا دعویٰ
حقیقی پیار کی اہمیت
مخلص انسان کی اہمیت کو سمجھنا اور اس کی قدر کرنا ہی حقیقی پیار کو تسلیم کرنے کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوچیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو کیا ہوچکا ہوتا؟ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو
سانول خان کا پیغام
گانے کی ریلیز پر گلوکار سانول خان عیسی خیلوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑی عید پر اپنے مداحوں کو ایسے گیت کا تحفہ دیا ہے جن سے ان کی زندگی میں حقیقی پیار کی اہمیت مزید بڑھے گی۔
سوشل میڈیا پر دستیابی
سانول خان عیسی خیلوی کا گیت "ریئر" ایس ریکارڈ کے بینر تلے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا ہے۔