کراچی: بپھرے بیل عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل، مریضوں میں افرا تفری پھیل گئی
واقعہ کا پس منظر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں بپھرا ہوا بیل عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں میں افرا تفری پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟
بیل کا ہسپتال میں داخلہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بپھرا ہوا بیل قریب محلے سے رسی چھڑا کر بھاگا اور عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ کیس: تنویر الیاس کی حاضری معافی کی درخواست منظور
واقعات کی صورتحال
بیل کے آنے سے انٹری کائونٹر اور ایمرجنسی آنے والے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ بیل کے مالک اور اہل محلہ نے ہسپتال میں بیل کو پکڑنے کی کوشش کی۔
بیل کی فرار
لیکن بیل سب کو پیچھے چھوڑ کر عباسی شہید ہسپتال سے روڈ پر فرار ہوگیا۔ اس پورے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔








