لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک محسوس ہونے لگا

شدید گرمی کا راج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں عید کے تیسرے روز شدید گرمی کا راج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم سمیت چار گرفتار
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے سے درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض ایٹریز کے زیراہتمام عید ملن پارٹی، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت
ہوا کے حالات
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور آئندہ چند روز تک موسم گرم ہی رہنے کی توقع ہے۔
طبی ماہرین کی ہدایات
دوسری جانب، طبی ماہرین نے گرمی سے بچنے کیلئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں، زیادہ پانی پئیں اور سایہ دار جگہوں پر رہیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ اگر گھر سے نکلنا ضروری ہو، تو سر اور کندھے ڈھانپ کر رکھیں اور گرمی کے دوران آنکھوں پر سیاہ چشمہ بھی استعمال کریں۔