اگر جنگ چھڑ گئی تو تمام امریکی فوجی اڈے ہمارے نشانے پر ہوں گے: ایران کی دھمکی
ایران کی دھمکی
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی تنازع چھڑتا ہے تو وہ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا
دفاعی وزیر کی وضاحت
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے ایران پر امریکی حملے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا سے جوہری معاہدہ نہ ہونے پر اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر دنیا نے فیصلہ کن اقدام نہ کیا تو یہ اسرائیل کے جرائم میں شریک سمجھی جائے گی، شاہ عبداللہ دوم
گفتگو کی امید
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امید ہے نوبت وہاں تک نہیں پہنچے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کے نقصانات ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں امریکا کو اس خطے سے نکلنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے کیس میں اہم پیشرفت، 11 افراد گرفتار
امریکی صدر کا بیان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کی امید اب کم ہوتی جا رہی ہے۔
مذاکرات کی تاریخ
واضح رہے کہ ایران اور امریکا اپریل سے اب تک 5 بار مذاکرات کر چکے ہیں تاکہ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی جگہ ایک نیا معاہدہ کیا جا سکے۔








