دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈز کی مشاورت مکمل، کون ان اور کون آؤٹ ہوگا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکواڈز کی مشاورت
لا ہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈز کی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
ٹی ٹوئنٹی میچز کی ممکنہ تبدیلی
نجی ٹی وی جیونیوزذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے تین ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی بات کی ہے اور اگر میزبان بورڈ نے حامی بھری تو بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی درخواست پر ثالثی کی: قطر
پی سی بی کی امیدیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے جواب کا انتظار ہے اور پی سی بی پُر امید ہے کہ ویسٹ انڈیز بورڈ ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے پر رضامند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا گیا
سکواڈ کے اعلان کی توقعات
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سےجواب کے بعد جلد ہی سکواڈ کا اعلان ہو گا اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی ، سفیان مقیم سکواڈ میں جگہ بنائیں گے جبکہ بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی واپسی ممکن نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا کے انتقال پر اظہار افسوس
رضوان کی مشکلات
رضوان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، حارث کے بعد قسمت کس پر مہربان؟
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا لاہور اور شیخوپورہ میں کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزم گرفتار
مضبوط کم بیک کی خواہش
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کا تھنک ٹینک ماضی کے کھلاڑیوں کی طرح ان کا بھی مضبوط کم بیک کا خواہشمند ہے کیونکہ ماضی میں بڑے بڑے نام مضبوط انداز میں کم بیک کرچکے ہیں لہٰذا یہ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے جنگی جنون کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں، ارب پتی ہرش گوئینکا نے خبردار کردیا
کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو کہیں بھی کھیل کر اپنی واپسی کا کیس مضبوط کرنے کا پیغام دیا جا چکا ہے اور کرکٹرز کو پیغام دیا گیا ہے کہ دروازے کسی کے لیے بند نہیں کیے گئے ہیں۔
نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ماڈرن کرکٹ
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹرز کوکہا گیا ہے کہ ابھی نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ماڈرن کرکٹ کا پراسیس بنایا گیا ہے۔








