دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈز کی مشاورت مکمل، کون ان اور کون آؤٹ ہوگا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکواڈز کی مشاورت
لا ہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈز کی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم کے مہمانوں کی نگہبان دسترخوان پر آمد جاری، دوسروں کے لیے اپنے دسترخوان وسیع کرنے والے قابلِ تحسین ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
ٹی ٹوئنٹی میچز کی ممکنہ تبدیلی
نجی ٹی وی جیونیوزذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے تین ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی بات کی ہے اور اگر میزبان بورڈ نے حامی بھری تو بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
پی سی بی کی امیدیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے جواب کا انتظار ہے اور پی سی بی پُر امید ہے کہ ویسٹ انڈیز بورڈ ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے پر رضامند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، آصفہ بھٹو زرداری
سکواڈ کے اعلان کی توقعات
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سےجواب کے بعد جلد ہی سکواڈ کا اعلان ہو گا اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی ، سفیان مقیم سکواڈ میں جگہ بنائیں گے جبکہ بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی واپسی ممکن نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے فیصد پاکستانی جنگ کے دوران حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ گیلپ پاکستان کا نیا سروے جاری
رضوان کی مشکلات
رضوان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، حارث کے بعد قسمت کس پر مہربان؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دوران واردات شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
مضبوط کم بیک کی خواہش
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کا تھنک ٹینک ماضی کے کھلاڑیوں کی طرح ان کا بھی مضبوط کم بیک کا خواہشمند ہے کیونکہ ماضی میں بڑے بڑے نام مضبوط انداز میں کم بیک کرچکے ہیں لہٰذا یہ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری
کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو کہیں بھی کھیل کر اپنی واپسی کا کیس مضبوط کرنے کا پیغام دیا جا چکا ہے اور کرکٹرز کو پیغام دیا گیا ہے کہ دروازے کسی کے لیے بند نہیں کیے گئے ہیں۔
نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ماڈرن کرکٹ
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹرز کوکہا گیا ہے کہ ابھی نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ماڈرن کرکٹ کا پراسیس بنایا گیا ہے۔








