اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے: بنیامن نتن یاہو
نتن یاہو کا بیان
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے نے 'ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: 35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدری کا حکم
حملے کی تفصیلات
نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی شہر نطنز میں ایران کی مرکزی جوہری افزودگی کے سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جو ایران کے دارالحکومت سے 225 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2021 میں ایران نے اسرائیل پر اسی مرکز میں سائبر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان کو شریعت کی ترجیح نظر انداز نہیں کرنی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
ایرانی سائنسدانوں کا نشانہ
نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے جو ایرانی ایٹمی بم پر کام کر رہے تھے۔ یہ حملے اتنے دن تک جاری رہیں گے جتنے دن تک ہمیں اہداف پورے نہیں کر لیتے۔'
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاالدین کے DPO وسیم ریاض رخصت پر بیرون ملک چلے گئے
آپریشن رائزنگ لائن
نتن یاہو کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'اسرائیل نے کچھ لمحوں قبل آپریشن رائزنگ لائن کا آغاز کیا ہے جو اسرائیل کی بقا کے خلاف ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا آپریشن ہے۔ یہ آپریشن اتنے دن تک جاری رہے گا جب تک اس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔'
ایرانی اقدامات کا خطرہ
انھوں نے کہا کہ 'حالیہ مہینوں میں ایران نے ایسے اقدامات اٹھائے جو اس سے پہلے اس نے کبھی نہیں اٹھائے تھے۔ یہ اقدامات افزودہ یورینیم کو ہتھیار میں بدلنے کے تھے۔ اگر ایران کو نہ روکا گیا تو یہ بہت کم وقت میں ایک جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ یہ ایک سال میں بھی ہو سکتا ہے اور چند ماہ کے اندر بھی، ایک سال سے بھی کم عرصے میں۔ اسرائیل کی بقا کو واضح اور فوری خطرہ ہے۔'








