بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف
بارش اور گرمی کی شدت میں کمی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جب کہ جھکڑ چلنے اور بارش سے گرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کی صفائی کے دوران آدمی کو اپنے باپ کی 62 سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 16 جون تک پنجاب، کے پی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
شدید گرمی کی صورتحال
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز صحرائے چولستان اور سرگودھا میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 48 ڈگری تک گیا۔








