برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے معاملے کی قومی انکوائری کرانے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا اعلان

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے گرومنگ گینگز کے معاملے کی قومی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا کام نہیں کہ وہ ہر کام کو دیکھے ہو رہا ہے یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ

بیرونس کیسی کی سفارشات

نجی ٹی وی جیو نیوز نے میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سر کیئر سٹارمر نے بیرونس کیسی کی طرف سے بچوں کے جنسی استحصال کی نوعیت اور پیمانے کے بارے میں آڈٹ کی سفارشات کو قبول کرلیا۔ سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ بیرونس کیسی کی سفارشات کے نتیجہ میں قومی انکوائری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا کماؤ ……اپنا کھاؤ“ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی، پنجاب میں 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا

تنقید اور قومی انکوائری کی ضرورت

گرومنگ گینگز پر قومی انکوائری نہ کرانے پر کئی ماہ سے سر کیئر سٹارمر تنقید کی زد میں تھے۔ رواں برس کے آغاز پر حکومت نے قومی انکوائری کا مطالبہ رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پروفیسر الیکس 7 سالہ انکوائری میں جائزہ لے چکے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ، سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیا، توہین عدالت کا نوٹس جاری

جی سیون اجلاس اور سر کیئر سٹارمر کا موقف

جی سیون اجلاس میں جاتے ہوئے سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اس مسئلے پر دوبارہ غور نہیں کریں گے۔

انکوائری کے حوالے سے مزید اقدامات

سر کیئر سٹارمر نے مزید کہا کہ بیرونس لوئیس انکوائری کا ایک ایک لفظ پڑھا ہے اب ان سفارش پر عمل کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راچڈیل کی 2 لڑکیوں کے جنسی استحصال پر 7 افراد کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ گرومنگ گینگز کی کئی وارداتوں میں پاکستان نژاد افراد بھی ملوث پائے گئے تھے.

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...