آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
آئی ایف سی کی سرمایہ کاری
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کے لیے ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی چونکادینے والی واردات
کل سرمایہ کاری
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا۔ ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛ وزارت خزانہ
مالیاتی اداروں کی شمولیت
ریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، کیا بات چیت ہوئی؟ تفصیل سامنے آ گئی
آئی ایف سی کا مؤقف
آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں، اور پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں 14 اگست سے کرنل فتح شیر خان کے نام سے منسوب پہلی آل پاکستان ٹی20 کرکٹ لیگ کا آغاز
ریکوڈک منصوبے کی پیداوار
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا تانبے اور سونے کا منصوبہ ریکوڈک 2028 میں پیداوار شروع کرے گا، ریکوڈک سے بلوچستان کی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ
سربراہ آئی ایف سی مختار ڈیوپ کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور یہ منصوبہ پاکستان کو عالمی معدنیاتی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔








