آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

آئی ایف سی کی سرمایہ کاری
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کے لیے ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کل سرمایہ کاری
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا۔ ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کی اکثریت بدظن ہو چکی، سیاسی لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کا احتساب کرنے کے لئے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل احتسابی کمیشن تشکیل دیا جائے
مالیاتی اداروں کی شمولیت
ریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے
آئی ایف سی کا مؤقف
آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں، اور پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قومی یکجہتی کے جذبے کی نئی روح پھونک دی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ریکوڈک منصوبے کی پیداوار
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا تانبے اور سونے کا منصوبہ ریکوڈک 2028 میں پیداوار شروع کرے گا، ریکوڈک سے بلوچستان کی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ
سربراہ آئی ایف سی مختار ڈیوپ کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور یہ منصوبہ پاکستان کو عالمی معدنیاتی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔