کراچی: ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

تین دوست ہاکس بے میں ڈوب گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہاکس بے کے سمندر میں تین دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، تینوں دوست گزشتہ روز سمندرمیں نہانے کے لئے آئے تھے جن میں سے دو بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شوہر کا بیوی کے ساتھ غیر فطری جنسی عمل، لڑکی شادی کے تیسرے ہی روز کوما میں چلی گئی
ریسکیو آپریشن
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی دوستوں کے ہمراہ ہٹ نمبر 40 میں آئے تھے، جہاں نہانے کے دوران وہ ڈوب گئے۔ ایدھی کے غوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن کے بعد ایک دوست کی لاش پہلے دن ہی نکال لی تھی، جبکہ دوسری لاش کو اب نکالا گیا ہے۔ ایک دوست کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان
متوفی افراد کی شناخت
ریسکیو کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ علی حسن اور 25 سالہ جمیل کے نام سے ہوئی، جب کہ فرحان کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ہے، لیکن شہری اس پابندی کو نظرانداز کرتے ہیں۔