آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں

آئی سی سی کے نئے قوانین کا اعلان
دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مریض کا غلط علاج کرنے پر ہسپتال کو 114 ارب روپے کا جرمانہ
نئے قوانین کا مقصد
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کرکٹ کے نئے قوانین آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر تیار کیے گئے ہیں، جسے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے منظور کیا۔ نئے قوانین کا مقصد کھیل میں بیٹ اور بال کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب گرین پروگرام : بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز، 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی
گیندوں کے استعمال میں تبدیلی
فی الحال پورے ون ڈے میچ میں ہر اننگز کے دوران دونوں اینڈز (وکٹ کی دونوں جانب) سے 2 نئی گیندیں استعمال کی جاتی ہیں۔ تاہم اب آئی سی سی کی جانب سے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق اننگز کے آغاز سے لے کر صرف 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کی جائیں گی۔ 34ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم ان دونوں گیندوں میں سے صرف ایک کا انتخاب کرے گی، جو پھر 35ویں سے 50ویں اوور تک دونوں اینڈز سے استعمال کی جائے گی۔ اگر ون ڈے میچ 25 اوورز یا اس سے کم کا ہو تو صرف ایک گیند ہی استعمال کی جائے گی۔
اس تبدیلی سے بولرز کو خاص طور پر اختتامی اوورز میں ریورس سوئنگ کا فائدہ ملے گا، جو نئی گیندوں کے استعمال کی وجہ سے کم ہو چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق خصوصی جرگہ میں شرکت کریں گے
متبادل کھلاڑیوں کی نامزدگی
آئی سی سی کے مطابق اب ٹیموں کو ہر بین الاقوامی میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے۔ جن میں ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک فاسٹ بولر، ایک اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔
تحفیل میں اگر ان میں سے کسی متبادل کو چوٹ لگتی ہے تو میچ ریفری کی اجازت سے ایک اور کھلاڑی کو شامل کیا جاسکتا ہے، جو پہلے سے 5 سبسٹیٹیوٹ کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل نہ ہو۔
یہ قانون مینز کرکٹ میں تینوں فارمیٹس کے لیے ہے۔
قوانین کی نافذ العمل تاریخ
آئی سی سی کے مطابق یہ نئے قوانین ٹیسٹ میچز کے لیے 17 جون، ون ڈے میچز کے لیے 2 جولائی اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔