گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز گرفتار

گوجرانوالہ: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلرز مبشر علی اور شفاقت علی کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل
ملزمان کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ملزمان کا تعلق کوٹ بیلہ، گجرات سے ہے اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 39 مقدمات درج تھے۔ ملزم مبشر علی پر کمپوزٹ سرکل گجرات میں 22 سے زائد جبکہ گوجرانوالہ میں 7 مقدمات درج تھے، جبکہ شفاقت علی کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 10 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستان-چین دوستی کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار
انسانی سمگلنگ کا سکینڈل
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 39 معصوم شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 25 لاکھ روپے وصول کئے اور مجموعی طور پر 9 کروڑ 75 لاکھ روپے ہتھیائے، یہ شہری لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں کشتی حادثے کا شکار ہوئے، جس میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل منظوری حاصل
گرفتاری کی تفصیلات
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ان خطرناک سمگلروں کو گرفتار کیا گیا، ان کی گرفتاری کیلئے اس سے قبل پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئندہ کی حکمت عملی
ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالقادر قمر نے اعلان کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا اور تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ آئندہ کوئی شہری ایسے دھوکے کا شکار نہ ہو۔