سنجے کپور کی موت سے چند لمحے قبل لی گئی تصویر سامنے آگئی

سنجے کپور کا انتقال
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارب پتی بھارتی تاجر، چیئرمین سونا کومسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور، جو 12 جون 2025 کو چل بسے تھے، کی موت سے قبل دوستوں کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کو مسترد کر دیا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار
تصویر کی تفصیلات
یہ تصویر ان کی موت سے چند لمحے قبل لی گئی تھی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آئی ہے۔ انسٹاگرام پر ایس یو جے اے این (سوجان) انڈین ٹائیگرز پولو ٹیم نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے ایک اور سیارے پر زندگی کے آثار دریافت کرنے کا اعلان کردیا
دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحے
جنگ کے مطابق اس تصویر میں 54 سالہ سنجے کپور ڈارک بلیو آؤٹ فٹ میں اپنے دوست جیسل سنگھ کے کندھے پر ہاتھ رکھے مسکراتے ہوئے کافی پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکلاء ملک کی سول سوسائٹی اور عوام سب مل کر بھی کسی گناہ گار کو معافی نہیں دے سکتے, وگرنہ بہت سے لوگ معافی حاصل کرنے کے حقدار بن جائیں گے
کیپشن اور رد عمل
تصویر کے ساتھ جو کیپشن لگایا گیا ہے اس میں تحریر ہے: "آج ہم نے کارٹیئر ٹرافی کا فائنل اپنے پیارے دوست سنجے کپور کی یاد میں کھیلا، جو فیلڈ پر ہی چند روز قبل افسوسناک طور پر چل بسے تھے۔ ہمارے کپتان اور سرپرست جیسل سنگھ ٹیم کے ساتھ عزیز اور پرانے دوست کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔"
سنجے کپور کی زندگی
تصویر پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنے کمنٹس کا اظہار کرتے ہوئے سنجے کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک پرخلوص اور اچھے انسان اور پولو کے بہت بڑے شائق تھے۔ سنجے اور کرشمہ کپور کی 2003 میں شادی ہوئی اور یہ 2016 تک قائم رہی۔ ان کے دو بچوں ہیں۔ اس کے بعد سنجے نے پریا سچدیو سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بچہ ہے۔