بااثر ممالک نے ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے۔۔۔؟ اسحاق ڈار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
نائب وزیراعظم کا اہم انکشاف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ بعض بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 4 افراد کے سر قلم، سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 303 ہوگئی
پاکستان کا موقف
’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر جھوٹ کا پلندہ ہے کہ پاکستان نے ایران کو اسرائیل پر جوہری حملے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارت کا پروپیگنڈا من گھڑت ہے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ایسی کی تیسی، پاکستان کا جوہری پروگرام سیکیورٹی کے لیے ڈیٹیرنس ہے اور ہمارا یہ بیانیہ دنیا میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار آرمی چیف ہوں گے: علیمہ خان
ایران کی حمایت
سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام سفارتی فورمز پر ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور کرے گا، ہم ہر فورم پر اپنا کردار تنازع کے پرامن حل کے لیے ضرور ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال عازمین حج سے پاسپورٹ طلب نہیں کیے جائیں گے، سوشل میڈیا پر سستے حج پیکیج کے نام پر جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں
بھارت کے ساتھ مذاکرات
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارت سے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم بھارت سے صرف دہشت گردی پر نہیں بلکہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔ بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ اپنے جھوٹ کی وجہ سے دنیا میں بے نقاب ہوا، دنیا میں اس نے وفود بھیجے جو ناکام ہوئے۔
موجودہ کشیدگی پر ردعمل
حالیہ کشیدگی میں واضح ہدایات تھیں کہ جو ہماری فضائی حدود کو پار کرے گا نشانہ بنائیں گے، دنیا کو بتایا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے، آپ ریکارڈ چیک کریں۔ این پی ٹی پر ہمارا موقف ہے کہ جب تک بھارت سائن نہیں کرتا ہم بھی نہیں کریں گے۔ بھارت کی خطے میں سپرمیسی کا تاثر حالیہ کشیدگی میں ختم ہوچکا ہے۔








