ایران میں پھنسے 216 طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی

تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستانیوں کی آمد
تفتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی تفتان بارڈر کے راستے پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 216 طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانی تفتان پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
پیر کے روز کی آمد
پیر کو 374 سے زائد پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے ملک ظہیر اقبال کی ملاقات، بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کا فیصلہ
آنے والوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والوں میں زائرین، تاجروں، اور طلباء سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ انہیں 9 بسوں کے ذریعے تفتان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کی پیش گوئی: مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ
ایران میں زیر تعلیم طلباء
حکام کے مطابق، ایران سے 160 پاکستانیوں کے علاوہ ایران میں زیر تعلیم 214 طلباء کی 5 بسیں تفتان بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور: میڈیا میں مودی حکومت کے تماشے کے سوا کچھ نہیں تھا۔۔۔ بھارتی خاتون رکن پارلیمنٹ کی ’’دبنگ‘‘ تقریر
سیکورٹی انتظامات
ایران سے پاکستانیوں کی تفتان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے۔
پاکستان جانے والے افراد کی امیگریشن کی صورتحال
امیگریشن حکام کے مطابق، پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن بند ہے، صرف ایران سے پاکستان آنے کی اجازت ہے۔