ایران، اسرائیل جنگ: ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایران اور اسرائیل کی جنگ کا اثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ اس خدشے کا اظہار چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول ایوییشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا
حکومت سے اپیل
'جیو نیوز' کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیے خصوصی بندوبست کرے۔ اگر ایل پی جی کی سٹوریج میں اضافہ نہ کیا گیا تو قلت سے قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایرانی پیٹرول کی ترسیل میں کمی
دوسری جانب ایران اور اسرائیل کی جنگ کے سبب ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی ہے، جس سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔