پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانیوالے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

اہم ہدایات برائے پاکستانی شہری
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری حالات وینٹی لیٹر پر ہیں ، حکومت پابندیوں کی بجائے ماحول دوست گاڑیوں کو پروموٹ کرے: کار ڈیلر ایسوی ایشن کا مطالبہ
پیشگی اطلاع کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران سے پاکستان بارڈر کے ذریعے جانے والے پاکستانی پیشگی اطلاع دیں۔ پیشگی اطلاع سے بارڈر پر بروقت کارروائی اور سہولت ممکن ہو سکے گی، بغیر اطلاع کے بارڈر پہنچنے سے غیرضروری مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی امریکی صدر مشیر برائے کرپٹو بوہائن سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں کی فروخت کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال
سفارتخانے سے رابطہ
پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ شہری تہران میں سفارتخانے یا زاہدان اور مشہد میں قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔ شہری ٹوئٹر پر سفارتی دفاتر کے ذریعے پیشگی اطلاع دے سکتے ہیں۔ ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی اپنے پاسپورٹ پر خروج کی مہر ضرور لگوائیں۔ شہری بارڈر پوائنٹس بند ہونے سے قبل وہاں پہنچنا یقینی بنائیں، بارڈر بند ہونے کے بعد حکام سے رابطہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: نابینا افراد کی درخواست پر پنجاب حکومت کے افسر کی رپورٹ سمیت طلبی
سفر کے دوران احتیاطی تدابیر
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ تیسرے ملک جانے والے شہری متعلقہ ویزا اپنے پاس رکھیں۔ ایران میں سفر کے دوران موبائل فون چارج رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ٹریفک جام کے باعث ایران کے اندرونی سفر میں غیرمعمولی وقت لگ رہا ہے۔ خواتین، بزرگ اور بچے سفر کے دوران خاص احتیاط کریں۔ سفارتخانے اور قونصلیٹ کے رابطہ نمبر تمام شہری ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔ مشکل میں ہونے پر فوری طور پر سفارتخانے یا قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔
مالی لین دین کی مراعات
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران میں مالی لین دین میں تاخیر ہو رہی ہے، روانگی سے قبل مالی وسائل کا بندوبست کرلیں۔ پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے ہر وقت ٹوئٹر (ایکس) پر دستیاب ہوں۔