شیری رحمٰن کی صدر مملکت سے ملاقات، بجٹ اور سفارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد میں اہم ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں جاری بجٹ اجلاس، قانون سازی اور حالیہ پاک بھارت صورتحال کے تناظر میں سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اختلاف رائے کو نظرانداز کرنے کے بجائے خوش آمدید کہیں، آپ ایسے انسان مشہور ہو جائیں گے جو اپنے معاملات مؤثر طریقے سے طے کرتا ہے
بجٹ پر ہونے والی بحث
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث، قانون سازی کے عمل اور پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اور اب این ایف سی پر نظر ثانی کا معاملہ اٹھ گیا ؟
کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی سفارتی کوششیں
انہوں نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو بھارت پاکستان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سرگرم رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانے والی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار کر لی گئی
بین الاقوامی حمایت کی کوششیں
اس موقع پر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کمیٹی نے عالمی برادری کو پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر حمایت حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
شکریہ ادا کرنا
انہوں نے صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اور اس کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر جس اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا گیا وہ حوصلہ افزا ہے۔
صدر مملکت کی تعریف
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کو سراہا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔