سپریم کورٹ کے ججز کا بیرون ملک سفر چیف جسٹس کی اجازت سے مشروط
بیرون ملک سفر کے نئے ضوابط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ ججز کا بیرون ملک سفر چیف جسٹس کی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممکن ہے کہ بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے
نئے جنرل سٹینڈنگ آرڈر
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جنرل سٹینڈنگ آرڈر کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کے بیرون ملک سفر اور چھٹیوں کے لیے ضابطہ کار طے کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات
این او سی کی ضرورت
اس آرڈر کے تحت اب ججز کو بیرون ملک جانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے این او سی لینا ہوگا۔ نئے ایس او پی کے تحت چیف جسٹس کو ججز کی چھٹی منظور یا مسترد اور واپس بلانے کا اختیار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 چھکے اور 27 چوکے، کیوی بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیارات
چیف جسٹس عوامی مفاد میں صوابدیدی اختیارات استعمال کریں گے۔ ایس او پی کے تحت بیرون ملک سفر سے پہلے چیف جسٹس سے این او سی لینا ضروری ہوگا۔ ہرقسم کی چھٹی کے لیے پیشگی منظوری اور معقول وجہ دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔
چھٹی کے دوران رابطہ معلومات
نئے ایس او پی کے مطابق ججز کو چھٹی کے دوران موجودہ پتہ اور رابطہ تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔ صرف سرکاری دوروں کے لیے وزارت خارجہ کو پروٹوکول کی درخواست کی جائے گی۔








