اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے ٹرمپ کا موقف
جیو نیوز کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں زمینی افواج اُتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا۔ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: دیونیکا تریپاٹھی اور وویک دہیا کی طلاق کی افواہیں، اداکار نے صورتحال واضح کردی
ایران کی ایٹمی صلاحیت پر تبصرہ
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لیے مواد جمع کر لیا تھا۔ اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔ اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہو گا۔ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات
اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ امریکا ٹریڈ ڈیل پر بات چیت کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان سافٹ بال فیڈریشن آصف عظیم انتقال کرگئے
نوبیل امن انعام کی نامزدگی
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر مجھے نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔
پاکستان کی جانب سے نامزدگی کا فیصلہ
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کر لیا۔








