سپریم کورٹ کے جج اور آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال

جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جج اور آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟
انتقال کی جگہ اور اثرات
انکا انتقال کوئٹہ میں ہوا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے آئینی بینچ کے ججوں کا روسٹر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہوگی۔ 23 اور 24 جون کو 5 رکنی آئینی بینچ دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا۔