ایران پر امریکی حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا ایران پر امریکی حملے پر بیان
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے ایران پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کو دوسرے اعتراض کا آئینی استحقاق حاصل نہیں، ایکٹ بن چکا تو گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہورہا؟ مولانا فضل الرحمان
سیکرٹری جنرل کا خدشہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہوسکتا ہے، اس سے عام شہریوں، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیدیے۔
سفارتکاری کی اہمیت
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔
امریکی حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں جنگل میں شامل ہو کر ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے.