بنوں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
تصادم کی خبر
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کا نامناسب رویہ، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بنوں کے علاقے ممند خیل میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع پر پیش آیا۔
پولیس اور امدادی کارروائیاں
حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔








