ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس مسلم ملک سے مدد مانگی؟
امریکہ اور قطر کی جنگ بندی کی کوششیں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ٹرمپ اور قطری امیر کی بات چیت
نجی ٹی وی جیو نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ اور وینس نے اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی۔ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے متفق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقارالدین سید کی معطلی ٹیزر، بیوروکریسی کے بے رحم احتساب کی منفرد مثال قائم کرنے کا فیصلہ، ذرائع
ایران کو راضی کرنے کی کوششیں
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امیر قطر سے کہا کہ ایران کو جنگ بندی پر راضی کرنے میں مدد کریں، اور پھر قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ٹرمپ کا سوشل میڈیا اعلان
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ؛ مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست، ن لیگ کی اقلیت کی نشست پر ٹاس کی استدعا
جاری مشن کی تکمیل
ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اور اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح
وائٹ ہاؤس کے مشیران کی گفتگو
امریکی صدر کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے پیر کی سہ پہر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس، روبیو اور وٹکوف نے ایرانیوں سے براہ راست اور بالواسطہ بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ،آپ بھی جانئے
اسرائیل اور ایران کی شمولیت
وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق، اسرائیل نے اتفاق کیا کہ ایران نے مزید حملے نہیں کیے تو وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے جبکہ ایران نے امریکہ کو عندیہ دیا کہ وہ مزید حملے نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
عالمی برادری کی امیدیں
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے شاندار دن ہے، جنگ بندی لامحدود ہے، امید ہے یہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
ایران کا ہتھیار ڈالنا
دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا۔ ایران قطر کی ثالثی اور امریکی تجویز پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہے۔
اسرائیل کا خاموشی
اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے بھی اب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔








