پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بارشوں کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ایمان ہے تو بغیر تلوار کے بھی لڑتا ہے، سپاہی
حادثات کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ لاہور میں لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
جہلم میں حادثہ
ریسکیو حکام کے مطابق جہلم میں برساتی نالے میں رکشہ الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے، رکشے میں سوار 8 افراد میں سے 6 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارشوں کے بعد ریسکیو سرگرمیاں جاری، انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کا مؤقف بھی آگیا۔
چونیاں میں سانحہ
چونیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کی وجہ سے 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب جائیں گے
بہاولنگر اور اوکاڑہ کے واقعات
بہاولنگر میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر 4 سال کا بچہ زین دم توڑ گیا۔ اوکاڑہ میں 5 سالہ بچی بھی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف
میاں چنوں میں آسمانی بجلی
میاں چنوں کے برکت چوک باغ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
چنیوٹ میں چھت کے گرنے کے واقعات
چنیوٹ کے جھنگ روڈ کے قریب برآمدے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








