پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بارشوں کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عجمان میں متحدہ عرب امارات کا 53 واں نیشنل ڈے منایا گیا
حادثات کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ لاہور میں لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ اراکین کے ماضی سے متعلق حیران کن انکشافات
جہلم میں حادثہ
ریسکیو حکام کے مطابق جہلم میں برساتی نالے میں رکشہ الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے، رکشے میں سوار 8 افراد میں سے 6 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں، کھلاڑیوں میں بے چینی
چونیاں میں سانحہ
چونیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کی وجہ سے 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی کو انتہائی بڑا جرمانہ کر دیا گیا
بہاولنگر اور اوکاڑہ کے واقعات
بہاولنگر میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر 4 سال کا بچہ زین دم توڑ گیا۔ اوکاڑہ میں 5 سالہ بچی بھی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا “آپریشن سی اسپریٹ” کا آغاز
میاں چنوں میں آسمانی بجلی
میاں چنوں کے برکت چوک باغ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
چنیوٹ میں چھت کے گرنے کے واقعات
چنیوٹ کے جھنگ روڈ کے قریب برآمدے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔