مخصوص نشستوں کے فیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا مؤقف آ گیا

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں کے فیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں
بیرسٹر گوہر کی تنقید
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن اور ناانصافی قرار دیا۔
انہوں نے ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آئین کی غلط تشریح ہوئی ہے، وقت بتائے گا کہ یہ فیصلہ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنوں میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: وزیراعظم
سپریم کورٹ کا فیصلہ
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے 7 ججز کی اکثریت کے ساتھ نظرِ ثانی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سول نظرِ ثانی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، 12 جولائی 2024ء کا اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، جبکہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔
حکومت کو دو تہائی اکثریت
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں حکومت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی۔