بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو قانون کے مطابق جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، ترجمان جیل خانہ جات
راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی جیل کی صورتحال
ترجمان محکمہ جیل خانہ پنجاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو قانون کے مطابق جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ای انوائسنگ سسٹم ٹیکس دہندگان کے لیے وبال جان بن گیا، سلیم ولی محمد
میڈیکل سہولیات
ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو میڈیکل کی تمام تر سہولیات بھی حاصل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کر دیے
کھانے اور ملاقاتوں کی سہولیات
سابق وزیراعظم کو جیل میں ان کی مرضی کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ عدالتی احکامات اور جیل قوانین کے مطابق ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس ، لمحہ بہ لمحہ
جیل میں موجودگی
جیل آنے سے اب تک بانی پی ٹی آئی ایک ہی سیل میں موجود ہیں، جہاں کہیں اور منتقل نہیں کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں ورزش کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کے لیے جگہ بھی موجود ہے۔
آسائشات
گرمی سے بچاؤ کے لیے بانی کو روم ایئر کولر کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں ٹی وی بھی موجود ہے۔








