شادی جوا ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی :مہوش حیات
مہوش حیات کی شادی کے حوالے سے اظہار خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ شادی ایک جُوا ہے، اسی لیے وہ جلد بازی میں یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی بے حسی، بچوں کے علاج کیلئے موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کی ہدایت کردی
انٹرویو میں کیریئر کی باتیں
ڈان نیوز کے مطابق مہوش حیات نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ مستقبل میں ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقے ’نو برڈ زون‘ قرار، ہوائی اڈوں کے قریب غیر قانونی ذبحہ خانے، بیکریاں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ۔
ہدایتکاری کا شوق اور اللہ کے ساتھ تعلق
مہوش نے کہا کہ وہ ڈراموں کے سیٹ پر ہدایتکاروں کے کام کو غور سے دیکھتی ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی بات نوٹ کرتی ہیں تاکہ وہ باتیں مستقبل میں ان کے کام آ سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے ساتھ ان کا ایک خاص تعلق ہے، وہ تنہائی میں اللہ سے باتیں کرتی ہیں اور انہیں اس سے دلی سکون ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا
عمر اور معیارات کا فرق
ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مردوں کو عمر رسیدہ ہونے کی اجازت ہے، جبکہ اداکاراؤں سے مختلف معیار پر عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق مغرب میں ایسا نہیں ہوتا، اور عمر پر ضرورت سے زیادہ زور ہمارے معاشرے میں دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل امریکہ کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ
اداکاراؤں کی عمر پر تنقید
مہوش حیات نے کہا کہ عمر بڑھنا ایک قدرتی عمل ہے جو کسی کے اختیار میں نہیں، اور اداکاراؤں کی عمر پر تنقید کرنا غیرمنصفانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل پاکستان میں زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ بالی وڈ میں ایسی سوچ کم ہے۔
شادی کے بارے میں مہوش کا نقطہ نظر
اداکارہ کے مطابق وہ زیادہ نہیں، مگر کچھ حد تک رومانوی ضرور ہیں، اور شادی کے حوالے سے وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ایک سمجھدار فیصلے کے تحت ایسے شخص سے شادی کریں جو نہ صرف انہیں سمجھے بلکہ ان کا ساتھ بھی دے۔ مہوش حیات نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شادی ایک جُوا ہے اور وہ اس معاملے میں کبھی جلد بازی نہیں کریں گی۔








