اظہر محمود عبوری ریڈ بال کوچ مقرر

اظہر محمود کی تقرری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر اظہر محمود عبوری ریڈ بال کوچ مقرر کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کے عملے کا رکن ایک مسافر کے ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے پکڑا گیا کہ گرفتار کرلیا گیا
اپنے عہدے کی مدت
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے پر کام کریں گے۔ قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب کا سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا دورہ، مشترکہ کاوشوں کو سراہا
تازہ ترین معلومات
مائیک ہیسن کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد اظہر محمود ٹیم منجمنٹ کا حصہ نہیں رہے تھے۔ اظہر محمود بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم منجمنٹ میں شامل نہیں تھے۔
معاہدے کی تفصیلات
واضح رہے کہ اظہر محمود کا اپریل 2026 تک پی سی بی سے معاہدہ ہے اور اس دوران پاکستان نے دو ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہیں۔