وزیراعظم کا ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر اظہار افسوس، ہرممکن امداد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برادر ملک کو ہرممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ بوگس تقرریاں ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم ادارے کو “ایک اور خط “بھیج دیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر میں پھیلتی جنگلاتی آگ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی ڈی (PID) اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے درمیان معاہدہ
پاکستان کی حمایت کا عہد
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر ترکی کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور ہر طرح کی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان
شہباز شریف کا ہمدردی کا پیغام
وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر میں پھیلتی آگ کی خبریں باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے صدر اردوان اور ترک عوام کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام دیتے ہوئے دعا کی کہ آگ پر جلد قابو پایا جائے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
پاکستانی عوام کا یکجہتی کا پیغام
شہباز شریف نے اس قدرتی آفت کے پیش نظر کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور حکومت پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔