اہد رضا میر اور دنانیر مبین کی نئی تصویر وائرل

وائرل ہونے والی تصویر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین اور اداکار احد رضا میر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100روپے کی کمی
پاکستانی ڈرامے کی مقبولیت
ڈان نیوز کے مطابق ہماری ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ڈراما سیریل ’میم سے محبت‘ میں دنانیر اور احد کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، جس کے بعد دونوں کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے فین پیجز بنانا شروع کر دیے اور یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید ان کے درمیان ذاتی تعلقات بھی قائم ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکول کی پہلی جماعت کی سالانہ فیس سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
افواہوں کی بنیاد
ڈرامے کی کامیابی کے بعد دنانیر مبین کو متعدد مواقع پر احد رضا میر کی والدہ ثمرا رضا میر کے ساتھ دیکھا گیا، جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی۔
یہ بھی پڑھیں: نہروں کا معاملہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب
خاندانی تقریب کی موجودگی
گزشتہ دنوں دنانیر مبین کو احد رضا میر کی کزن کی شادی کی تقریب میں احد کی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دنانیر مبین کو اپنی بہن کے ہمراہ احد رضا میر اور ان کے والدین کے ساتھ اسی خاندانی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مداحوں کے تبصرے
سوشل میڈیا پر اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے دنانیر مبین کی خیریت کی دعا مانگی، جب کہ کچھ صارفین نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔