خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، مولانا فضل الرحمان

فضل الرحمان کی تبدیلی کی تجویز
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری تجویز ہو گی صوبے میں تبدیلی آئے اور تبدیلی آئے تو پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے ہی آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بھینس اور بیل دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں گھس آئیں، اندر موجود خاتون نے کیا کیا؟ حیران کن واقعہ
پریس کانفرنس کا خلاصہ
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ہمارا صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ صوبے سے متعلق پارٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔ سینیٹ سے متعلق کیا ایڈجسمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا ہے۔
فاٹا انضمام پر جرگہ
فضل الرحمان کا کہنا تھا فاٹا انضمام پر کل قبائل کا گرینڈ جرگہ دوبارہ بیٹھے گا، ان سے مشاورت کریں گے۔ فاٹا سے متعلق قبائلی مشران کی مشاورت ناگزیر ہے۔