جنرل ساحر شمشاد اور روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی میں اہم ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے
دوطرفہ دفاعی تعاون
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پریس کلب میں 3روزہ کتاب میلے کا آغاز کل ہو گا ، بک رائٹرز کلب کی شہریوں کو شرکت کی دعوت
امن و استحکام کے لیے بات چیت
اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کےلیے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کی قربانیاں
آئی ایس پی آر کے مطابق، روسی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔