اسحاق ڈارکی افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات، سیکیورٹی امورپرتفصیلی تبادلۂ خیال

ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی کابل میں ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون ہاتھ میں لیں گے تو۔۔۔؟ گورنر خیبر پختونخوا کا بیان بھی آ گیا
ملاقات کا مقصد
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات یو اے پی (UAP) ریل کوریڈور کے فریم ورک معاہدے کی تقریب کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور علاقائی ممالک کو درپیش خطرات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ افغان قائم مقام وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سیکیورٹی اور بارڈر منیجمنٹ کے مسائل حل کرنے، اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطے کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات کا پہلا بورڈ آف سٹڈی اجلاس، تعلیمی و تحقیقی معیار میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور
سماجی میڈیا پر بیان
A meeting between the Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 and Mr. Sirajuddin Haqqani, Acting Interior Minister of Afghanistan took place on the sidelines of the signing ceremony for the Framework Agreement on Joint Feasibility Study… pic.twitter.com/nqoSZzTj6S
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 17, 2025
یہ بھی پڑھیں: آج سے 17 نومبرتک مارکیٹیں اور بیرونی سرگرمیاں رات 8 بجے بند ہونگی، نوٹیفکیشن جاری
سرکاری دورہ اور دیگر ملاقاتیں
یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اس وقت ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان میں موجود ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
تجارتی تعاون پر اتفاق
افغانستان پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی جس میں تجارت، ٹرانزٹ اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے یو اے پی ریلوے منصوبے کے فیزیبلٹی سٹڈی معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا۔