فرخ کھوکھر جمعیت علمائے اسلام میں شامل
فرخ کھوکھر کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرخ کھوکھر نے باضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں اعلان
ڈیرہ تاجی خان کھوکھر پر مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق اس موقع پر قائد جمعیت نے خطاب کرتے ہوئے فرخ کھوکھر کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے دین اسلام کے فروغ میں تقویت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ الفجیرہ ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے بال بال بچ گیا
فرخ کھوکھر کا بیان
تقریب کے دوران فرخ کھوکھر نے کہا کہ ان کے وزیر اعظم اور صدر مولانا فضل الرحمان ہیں۔
خاندانی پس منظر
واضح رہے کہ فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی سپیکر حاجی مصطفیٰ نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر کے صاحبزادے اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے کزن ہیں۔








