مشعال یوسفزئی کے لیے پی ٹی آئی ٹکٹ کا معاملہ، بلال غوری نے مریم ریاض وٹو کو وضاحت پر نئے امتحان میں ڈال دیا

مشعال یوسفزئی کو سینیٹ ٹکٹ پر وضاحت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن نے سینیٹ کے لیے مشعال یوسفزئی کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر وضاحت دی تو صحافی بلال غوری نے ایک نیا سوال اٹھادیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی
مریم ریاض کا ٹویٹر بیان
مریم ریاض وٹو نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ "اگر پارٹی کی مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کوئی بھی مجبوری ہے، اوپر سے کوئی حکم آیا یا اندر جیل میں جا کر خان صاحب کو کوئی جھوٹ سنایا گیا ہے تو آپ کی مرضی لیکن میری بہن بشریٰ عمران کا نام لگا کر نا دیں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ میں سلمان اکرم راجہ کو بالکل واضح پیغام پہنچا چکی ہوں کہ بی بی نے اس کی ٹکٹ کی کوئی بات کبھی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: تھری پارکر کے پہاڑی علاقے کی سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے، ایک ہلاک
ٹویٹر پر بیان کا جواب
اگر پارٹی کی کوئی بھی مجبوری ہے @AkMashal کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کی، اوپر سے کوئی حکم آیا، یا اندر جیل میں جا کر کوئی جھوٹ سنایا گیا ہے خان صاحب کو، تو آپ کی مرضی۔ لیکن میری بہن بشریٰ عمران کا نام لگا کر نا دیں۔ میں @salmanAraja کو بلکل واضح پیغام پہنچا چکی ہوں کہ بی بی نے اس کی ٹکٹ…
— Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) July 18, 2025
بلال غوری کا سوال
مریم کے اس بیان پر بلال غوری نے لکھا کہ "مریم ریاض وٹو صاحبہ! سوال تو یہ بھی ہے کہ آپ بشریٰ بی بی کے ایما پر کیسے یہ بیان دے سکتی ہیں؟ وہ جیل میں ہیں، آپ کی کوئی ملاقات یا فون پر بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے یہ وضاحت کی ہو یا پھر آپ اپنے طور پر مشعل یوسفزئی سے برات کا اعلان کررہی ہیں؟"
مریم ریاض وٹو صاحبہ! سوال تو یہ بھی ہے کہ آپ بشریٰ بی بی کے ایما پر کیسے یہ بیان دے سکتی ہیں؟ وہ جیل میں ہیں، آپ کی کوئی ملاقات یا فون پر بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے یہ وضاحت کی ہو یا پھر آپ اپنے طور پر مشعل یوسفزئی سے برات کا اعلان کررہی ہیں؟ https://t.co/nWm9aFXx8e
— Bilal Ghauri (@mbilalghauri) July 18, 2025